کراچی :بیٹے نے ماں کے سامنے باپ کو قتل کر دیا

Aug 20, 2024 | 18:34:PM
کراچی :بیٹے نے ماں کے سامنے باپ کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(ویب ڈیسک)ایک اور باپ بیٹے کے انتقام کا نشانہ بنا گیا، لاہور میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد کی بیٹے کے ہاتھوں موت کے بعد اب کراچی میں بھی جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی بلوچ پاڑہ میں بزرگ شہری کے قتل کا واقعہ سامنا آیا ہے جسے اس کے بیٹے نے ماں کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بیٹے نے ماں کے سامنے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کیا،باپ اور بیٹے کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ باپ کو قتل کرنے والے بیٹے کا نام شوکت علی ہے جو قتل کرکےموقع سے فرار ہو گیا ہے۔