(24 نیوز )شعبہ امراض چشم کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS) میو ہسپتال لاہور کی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں لیزر آئی مشین (OPTHALMIC YAG LASER )کا افتتاح کر دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے باہمراہ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ سہیل سکندر، پرنسپل کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد معین ، فاروق اعوان کنٹری ڈائریکٹر ایف ایچ ایف، ڈاکٹر اقبال جاوید ڈائریکٹر کمیونٹی نے FRED HOLLOWS FOUNDATION (آسٹریلیا) کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کو عطیہ کی گئی مشین کا افتتاح کیا، ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پروفیسر ڈاکٹر محمد معین پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS)، میو ہسپتال لاہور اور FRED HOLLOWS FOUNDATION کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ اس مشین سے ضلع خوشاب کی عوام کو آنکھوں کے جدید طریقہ علاج کے لیے دور دراز جانے کی ضرورت در پیش نہیں آئے گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے، مشین کی مالیت 90 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے ۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب محمد اشفاق ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ، سابق آئی چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمود احمد زبیری، صدر پی ایم اے خوشاب ڈاکٹر فضل خان نیازی ، ہیڈ آف میڈیسن ڈاکٹر ربنواز راجہ ، آئی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ذوالفقار علی ، ڈاکٹر بلال شاہد، این ایم ایس آفیسرز موجود تھے اور تقریب کے اختتام پر فاؤنڈیشن کی جانب سے آفیسرز کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی.