ملک بھر میں بادلوں کی گھن گرج کیساتھ بارش کا امکان

Aug 20, 2024 | 19:34:PM

(روزینہ علی)ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل ملک بھر میں موسلا دھار بارش کا امکا ن  ہے ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خیبرپختونخواکے علاقے   چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ،مہمند،خیبر،باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور،کرک،کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔

پنجاب  کی بات کریں تو سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، قصور،لاہور، شیخو پورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب،بھکر، لیہ ، تونسہ ،ڈیرہ غازی خان ملتان، کو ٹ ادو، مظفر گڑھ اور بہاولپورمیں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے  جبکہ سیالکوٹ، نارووال، گجرانوالہ، لاہور ،خطہ پوٹھوہار، منڈی بہاالدین، گجرات، خو شاب، میا نوالی، سر گو دھا،بھکر ، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، سبی ،زیارت، لسبیلہ، قلات ، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،سندھ کی بات کریں تو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تا ہم شام/رات میں جیکب آباد، دادو، جامشورو اور کرا چی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،کشمیر اور  گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔

مزیدخبریں