بھارتی فلم اوم شانتی اوم کے ’پپو‘اداکار شریاس تلپڈے انتقال کر گئے ؟

Aug 20, 2024 | 19:46:PM

(24 نیوز )بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تلپڈے موت کی خبروں   سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ،لیکن اس میں صداقت کتنی ہے ؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سُپر ہِٹ فلم ”اوم شانتی اوم“ میں شاہ رخ خان کے دوست ”پپو“ کا کردار نبھانے والے اداکار شریاس تلپڈے کو گزشتہ سال دسمبر میں دل کا دورہ کا پڑا تھا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شریاس تلپڈے اپنی نئی فلم ”ویلکم ٹو دی جنگل“ کی شوٹنگ کے دوران بے چینی کی شکایت محسوس ہونے پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر روانہ ہوگئے تھے، وہ گھر پہنچے تو ان کی بے چینی میں اضافہ ہونے لگا۔ ان کی اہلیہ انہیں قریبی اسپتال لے کر جارہی تھیں کہ راستے میں انہیں دل کا دورہ پڑ گیا جس کے پیشِ نظر ان کی فوراً انجیوپلاسٹی ہوئی،اب اس واقعے کے چھ مہینے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں اداکار کے انتقال کا دعویٰ کیا گیا۔

اس خبر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی لیکن بعدازاں یہ انکشاف ہوا کہ وہ ایک جھوٹی خبر تھی اور شریاس تلپڈے صحت مند ہیں۔زیرِ گردش افواہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شریاس تلپڈے نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں اپنے زندہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوش اور صحت مند ہونے کی تصدیق بھی کی،انہوں نے لکھا کہ ’مجھے اپنے انتقال سے متعلق پھیلی افواہ کے بارے میں پتا چلا، میں سمجھتا ہوں کہ مذاق بھی اگر غلط انداز میں کیا جائے تو وہ نقصان دہ ہوسکتا ہے، کسی نے جس بات کو مذاق کے طور پر شروع کیا وہ ممکنہ طور پر ان تمام لوگوں کے جذبات کو مجروح کرسکتی ہے جو مجھ سے محبت کرتے ہیں خاص طور پر میری فیملی‘۔

شریاس تلپڈے نے لکھا کہ ’میری چھوٹی بیٹی، جو ہر روز اسکول جاتی ہے، پہلے ہی وہ میری صحت کی وجہ سے پریشان ہے اور ہر وقت سوال کرتی ہے اور اس قسم کی افواہیں اس کے ڈر میں مزید اضافے کا سبب بن سکتی ہیں‘،اداکار نے یہ بھی لکھا کہ ’وہ لوگ جو اس خبر کو مزید آگے پھیلا رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ اسے روکیں، کچھ لوگ سچ میں میری صحت کیلئے دعاگو ہیں اور یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ مذاق ایسا ہو جو کسی کے جذبات مجروح کرجائے، جب ایسی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں تو اس کا اثر صرف ایک واحد ٹارگٹڈ شخص پر نہیں پڑتا بلکہ اس کی فیملی اور خاص طور پر چھوٹے بچوں پر زیادہ پڑتا ہے جن کو سمجھ ہی نہیں ہوتی کہ کیا چلا رہا ہے‘۔

 شریاس تلپڈے نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ افواہ سنتے ہی ان کی خیریت دریافت کی اور ٹرال کرنے والوں سے درخواست کی کہ وہ ایسے مذاق کسی کے بھی ساتھ نہ کریں’۔

مزیدخبریں