ورلڈ ملٹری گیمز ،پاکستان کے معید بلوچ نے گولڈ میڈل جیت لیا

Aug 20, 2024 | 21:10:PM

 (24نیوز)ورلڈ ملٹری گیمز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے معید بلوچ نے گولڈ میڈل جیت لیا ۔

وینزویلا میں ہونے والی چار سو میٹر کی دوڑ میں معید نے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کیا ،کراچی کے معید بلوچ  پاکستان ایئر فورس کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

معید بلوچ ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اوور میں 6 چھکے لیکن 39 رنز کیسے بنے؟ ٹی 20انٹرنیشنل میں انوکھا ریکارڈ قائم

مزیدخبریں