ظفروال: 2 مختلف اینٹی ٹینک مائنز برآمد، بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بنا دیا

Aug 20, 2024 | 22:13:PM

(فرحان اعجاز) ظفروال کے نواحی علاقے سے 2 مختلف اینٹی ٹینک مائنز برآمد ہوئیں جن کو بم ڈسپوزل ٹیم نے قبضہ میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔

بی ڈی ایس ڈسٹرکٹ انچارج عاصم ریاض واہلہ کے مطابق ظفروال میں نالہ ڈیک کے نواحی گاؤں لہڑی سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی، برآمد ہونے والا بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن 18پاؤنڈ وزنی اور M5 کے نام سے جانی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے بڑے صوبے میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق

ڈسٹرکٹ انچارج کا مزید کہنا ہے کہ نالہ ڈیک کے ہی نواحی گاؤں دیولی سے برآمد ہونے والی مائن کا وزن 18کلو گرام ہےاور 3AND کے نام سے جانی جاتی ہے، دونوں ماٸنز کو سول ڈیفنس بم ڈسپوزل ٹیم نے قبضہ میں لیکر نکارہ بنا دیا ہے۔

مزیدخبریں