وزیراعظم شہباز شریف سے میٹا وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف سے میٹا کے 5رکنی وفد کی ملاقات,وفد کی قیادت میٹا (Meta) کے نائب صدر برائے ایشیاء پیسیفک سائمن ملنر (Simon Milner)کر رہے تھے.
اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا ہے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے میٹا کی مہارت سے استفادہ حاصل کیا جائے گا ،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو میٹا کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔
میٹا کے وفد نے وزیراعظم کو پاکستان اور ایشیاء پیسیفک میں اپنی سروسز کے بارے آگاہ کیا ،میٹا وفد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میٹا نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ریجن میں پہلا مقابلہ پاکستان میں منعقد کروایا ،دونوں اطراف کا پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں کی ترقی و ترویج کے حوالے سے مل کے کام کرنے کا اعادہ ،اجلاس میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان ، تانیہ اودروس اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔