وفاقی بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریٹس کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیئے گئے،گریڈ 22 کے ایک، گریڈ 21 کے 4 اور گریڈ 20 کے 8 افسران کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت کے سیکرٹری شکیل ملک 14 جنوری، ایڈیشنل سیکرٹری نجکاری ڈویژن سلیم خان 2 جنوری،ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ و ورکس ڈویژن عالمگیر احمد خان 20 مارچ ، ایڈیشنل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ظہور احمد 31 مارچ ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن محمد فاروق 7 اپریل،جوائنٹ سیکرٹری دفاع ڈویژن راجہ اعجاز مہدی 30 جنوری 2025 کو ریٹائرڈ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل انٹرن شِپ پروگرام محمد خان 13 مارچ ،جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن سید محمد علی 22 مارچ ،ڈی جی پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر محمد لاخکر خان ہوتی 28 مارچ ،جوائنٹ سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ ابو ظفر صادق 31 مارچ،جوائنٹ سیکرٹری امور کشمیر ڈویژن محمد حامد خان یکم اپریل،جوائنٹ سیکرٹری ملٹری فنانس وِنگ ، خزانہ ڈویژن الطاف حسین 9 اپریل،جوائنٹ سیکرٹری مواصلات ڈویژن غلام سرور 9 اپریل 2025 کو ریٹائر ہوں گے.
افسران کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے،افسران سرکاری ملازمت کی عمر 60 سال کی تکمیل پر ریٹائر ہو رہے ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی ریٹائرمنٹ کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار ’شریاس تلپڈے ‘انتقال کر گئے؟