پہلی بار ایپل کے آئی فونز کی ’پرو‘ سیریز بھارت میں تیار ہو گئی

Aug 20, 2024 | 22:49:PM

(ویب ڈیسک) پہلی بار ایپل کے آئی فونز کی ’پرو‘ سیریز بھارت میں تیار ہو گئی، پارٹنر کمپنی نے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اپنی سہولت پر ہزاروں کارکنوں کو تربیت دینا شروع کر دی۔

ایپل نے 2017 میں بھارت میں آئی فونز کی تیاری شروع کی تھی، شروعات آئی فون ایس ای سے کی گئی، اس کے بعد سے ایپل نے بھارت میں آئی فون 12، آئی فون 13، آئی فون 14، آئی فون 14 پلس اور آئی فون 15 تیار کیے ہیں، لیکن ایپل نے کبھی بھی ملک میں ’پرو‘ ویریئنٹس تیار نہیں کیے، لیکن ایپل کی جانب سے اب یہ روایت توڑی جا رہی ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایپل بھارت میں پرو ماڈلز کی تیاری شروع کرے گا، جس کا آغاز آئی فون 16 پرو سے ہوگا جو اگلے ماہ لانچ ہونے والا ہے، ایپل نے بھارت میں اپنے مینوفیکچرنگ آپریشنز کو مسلسل توسیع دی ہے، ابتدائی طور پر انٹری لیول اور پرانے آئی فون ماڈلز پر توجہ مرکوز کی گئی، 2021 اور 22 میں ایپل نے بھارت میں آئی فون 14 ماڈلز کو اسمبل کرنا شروع کیا۔

مزید براں 2023 تک بھارت میں تیار کردہ آئی فون 15 یونٹس عالمی فروخت کے پہلے دن دستیاب تھے، ابتدائی طور پر پیداوار میں صرف 20 ماڈل شامل تھے، لیکن بعد میں پیگاٹرون نے آئی فون 15 پلس کی مقامی تیاری کا انتظام کیا، ایپل کا مقصد اپنی عالمی پیداوار میں بھارت کا حصہ بڑھانا ہے، جس کا ہدف اگلے 3 سے 4 سالوں میں ملک میں آئی فون کی تمام پیداوار کا 25 فیصد ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فاکس کون ٹیکنالوجی گروپ ایپل کا ایک اہم پارٹنر ہے جو اس موسم خزاں میں اپنے عالمی لانچ کے چند ہفتوں کے اندر نئے آئی فون 16 پرو اور پرو میکس ماڈلز کو اسمبل کرنے کی تیاری کر رہا ہے، فاکس کون نے پہلے ہی تامل ناڈو میں اپنی سہولت پر ہزاروں کارکنوں کو تربیت دینا شروع کر دی ہے جس کا مقصد مقامی پیداوار کو دنیا بھر میں ریلیز کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا

واضح رہے کہ کمپنی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے کہ یہ فلیگ شپ ڈیوائسز ہر ممکن حد تک عالمی سطح پر ڈیبیو کے لیے تیار ہیں حالانکہ یہ تفصیلات خفیہ رہیں گی۔

مزیدخبریں