(زین مدنی)بھارتی پنجابی کامیڈی فلم جٹاں ڈولی ناں بھی شہر کے سینماؤں میں ریلیز ہوگی ۔
فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ملک فلمز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز نے حاصل کر لئے ،فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت لاہورسمیت ملک بھر کے سینماؤں میں بشرط سنسر ریلیز کیا جائے گا ،فلم کی کاسٹ میں کرن دیپ رایت ، پربھ اگروال سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
بھارتی پنجابی فلموں کی ریلیز سے سینماؤں کی رونقیں بحال ہیں، اس سے قبل بھی لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئیں، بھارتی فلمیں کامیاب بزنس کر رہی ہیں جن میں کیری ان جٹا تھری اور جٹ اینڈ جولیٹ تھری شامل ہے اور یہ فلمیں کامیاب بزنس کر رہی ہیں، حال ہی میں فلم روز روزی تے گلاب اور دارو پیندا ہوئے گا بھی ریلیز ہوئی ہے، جس سے فلم بینوں کو معیاری اور مزاحیہ فلمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔