پوسٹنگ کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرنے والے افسران کو چیئرمین ایف بی آر کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی کی پوسٹنگ کے حصول کا رجحان ادارے کیلئے نقصان دہ ہے، افسران اور عملہ کا پسند کی پوسٹنگ کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرنا تشویش ناک امر ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اپنی مرضی کی پوسٹنگ کے حصول کا رجحان ادارے کیلئے نقصان دہ ہے ، مڈ لیول افسران کا ایسا اقدام جونیئر افسران کیلئے اچھی مثال نہیں ہے۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پسند کی پوسٹنگ کے لئے اثر و رسوخ استعمال مس کنڈکٹ میں آتا ہے، مس کنڈکٹ کا ارتکاب ملازمت کے خاتمہ پر منتج ہو سکتا ہے، آئندہ اثر و رسوخ استعمال کرنے والے افسران اور عملے کیخلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی، مشکل حالات سے دوچار افسران اور عملہ اپنی درخواست متعلقہ کمیٹی کوای میل کر سکتے ہیں۔