بھارتی بابا رام دیو نے کورونا کی جعلی دوا فروخت کرنی شر و ع کر دی

Dec 20, 2020 | 00:31:AM

(24نیوز )کورونا کیا پھیلا،اس سے بچاﺅ کی ادویا ت کی بھر ما ر ہوگئی۔برطانیہ میں کورونا سے بچائو کی نقلی بھارتی دوائوں کی فروخت،مشہور بھارتی بابا رام دیونے لندن میں کورونا سے بچائو کی جعلی دوا فروخت کرکے بھاری رقم اکٹھی کر لی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے سٹورزپرکورونا کےخلاف مدافعتی نظام مضبوط کرنے کے نام پرجعلی دواکرونِل کے نا م سے بیچی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق دوا میں کورونا سے بچائو کا دعویٰ برطانوی اشتہاری قوانین کے خلاف ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لندن کے ان علاقوں، جہاں ایشیائی ممالک کے شہریوں کی تعداد زیادہ ہے، میڈیکل اسٹورز میں بھارت کی آیورویدک دوائی کو یہ کہہ کر فروخت کیا جارہا ہے کہ یہ کورونا کیخلاف مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دوائی کورونا وائرس سے بچانے میں بالکل بھی معاون نہیں ۔یہ دوا بھارتی یوگا گورو بابا رام دیو کی آیورویدک دوائیں بنانے والی کمپنی پتانجلی آیوروید کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔

مزیدخبریں