پی آئی اے کوطیاروں کی مرمت میں غفلت سے1 ارب نقصان کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل 11طیاروں کی ہیوی منیٹینس اور سالانہ انسپکشن کےلئے ناقص پلاننگ کا انکشاف ہونے پر ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل مختلف ساخت کے 11طیارے مختص مدت سے 271 روزسے زائد گراونڈ رہنے سے لگ بھگ ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا،جس کے حوالے سے ایف آئی اے میں انکوائری نمبر 57 کے تحت معاملے کی تحقیقات کا شروع کردی گئی۔
مرتب کردہ ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق ناقص پلاننگ اور نااہلی سمیت ایک اور بات بھی سامنے آئی ہے کہ ہینگرمیں متفرق مرمتی کاموں کےلئے کھڑے طیاروں کیلئے درکارپارٹس سٹاک میں موجود نہیں تھے، کیوں کہ عارضی طور پرگراونڈ طیاروں کے انجن اور پارٹس دوسرے طیاروں میں نصب کئے گئے۔
گراونڈ طیاروں کے اگلزلری پاور یونٹ( اے پی یو)بھی دوسرے طیاروں کو فراہم کئے گئے۔شعبہ انجینئرنگ نکالے گئے سپیئر پارٹس کی گراونڈ طیاروں کو فراہمی میں ناکام رہی۔لیزطیاروں کو بروقت کارآمد بنانے میں ناکامی سے طیارے پرواز کے لئے استعمال نہیں ہوئے۔ مقررہ وقت سے زائد مدت طیارے گراونڈ رہنے سے یومیہ اورماہانہ لیز کی مد میں نقصان پہنچا۔ لیز کی مد میں ہونے والے نقصان کی مالیت ایک ارب سے زائد رہی۔