کورونا۔۔ آسٹریا میں 26 دسمبر سے گھروں سے نکلنے پر مکمل پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آسٹریا میں عالمی وباء کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کیلئے 26 دسمبر سے تیسرا لاک ڈان لگا دیا جائے گا۔ گھروں سے نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں 15 جنوری سے 17 جنوری کو بڑے پیمانے پر مفت کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ جو شخص اپنا کرونا ٹیسٹ نہیں کروائے گا اسے ایک ہفتہ گھر میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ آسٹریا کی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سرحدوں پر اضافی پولیس کے ساتھ مسلح افواج کو بھی تعینات کر دیا ہے ۔ آسٹریا میں داخل ہونے والے ہر شخص کو اپنا منفی کرونا ٹیسٹ پیش کر ناہوگا جو 72 گھنٹوں سے پرانانہ ہو۔
آسٹریا میں ہر آنے والے شخص کو دس دن قرنطینہ میں رہنا لازمی ہوگا۔ فن لینڈ ، آئر لینڈ ، آئس لینڈ ، جاپان، نیوزی لینڈ، ناروے اور جنوبی کوریا سے آنے والے افراد کو قرنطینہ سےاستثنیٰ حاصل ہو گا۔ اس کے علاوہ 26 دسمبر سے وسط جنوری تک لاک ڈان نافذ رہے گا، اس سال آسٹریا میں نئے سال کی تمام تقریبات پر پابندی ہوگی ۔ آسٹریا میں اب تک 5 ہزار 209 افراد کرونا سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 33 لاکھ 7 ہزار 209 افراد کرونا سے متاثر ہوئے جبکہ ایکٹیو کیسزز 31 ہزار 389 رپورٹ ہوئے ۔ آسٹریا میں اب تک 35 لاکھ 68 ہزار 286 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔