کورونا منہ زور، ایک روز میں 80 اموات،2615 مریض

Dec 20, 2020 | 10:20:AM
کورونا منہ زور، ایک روز میں 80 اموات،2615 مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا کی دوسری لہر ۔۔ ڈھانے لگی قہر۔۔ ایک دن میں  مزید 80 افراد جان کی بازی ہارگئے، وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار323 تک پہنچ گئی،24 گھنٹوں میں مزید  2ہزار 615 نئے مریض سامنے آ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق  پچھلے24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 37 ہزار 206 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2615 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

 سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھرمیں کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ 57 ہزار 288 تک پہنچ چکی ہے۔جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 553 ہے۔

 

 سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 4 ہزار 103 افراد متاثر ہوئے۔پنجاب میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 428پورٹ ہوئی جبکہ  کے پی کے میں 54 ہزار 948، بلوچستان میں 17 ہزار 909  افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں ،اسلام آباد میں36 ہزار 117 اور  اورآزاد کشمیرمیں 7ہزار961افراد متاثر ہوئے جبکہ  گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد4 ہزار 822ہوگئی ہے۔