(24نیوز)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہےکہ لاہور میں 30سال بعد جنرل ہسپتال بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےفیروز پور روڈ پرہسپتال بنانے کی منظوری دےدی ہے۔ بزدار حکومت محرومیوں کا مداوا کرنے کےلئے کوشاں ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نےکہاکہ ایک ہزار بستروں پرمشتمل ہسپتال سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہوگا۔
شوبازوں نے بڑھتی آبادی کے پیش نظرصحت کی سہولتوں میں اضافہ نہ کیا۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ 2021ء تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے۔