(24نیوز)مرغی کے ساتھ انڈوں کو بھی پر لگ گئے،ایک ہفتے کے دوران قیمت میں 30 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سردی میں اضافہ ہوتے ہی مرغی کے ساتھ ساتھ انڈے بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں۔فی درجن 190 روپے سے 230 روپے تک فروخت ہورہے ہیں۔مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران 20 سے 30 روپے کا اضافہ ہونے لگا ہے۔
پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو گرام قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 221 روپے پر پہنچ گئی جبکہ انڈے230 روپے تک فروخت ہورہے ہیں۔اسی طرح کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 325 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ کراچی میں مرغی کا گوشت 350 سے 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔