لاہور:نشے میں دھت لڑکی نے پولیس اہلکار پر تھپڑ برسادئیے !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ طور پر نشے میں دھت لڑکی نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی،پولیس اہلکاروں کو تھپڑمارنے اور بدتمیزی کرنے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈیفنس فیز 5 میں کافی شاپ کے باہر پیش آیا۔جہاں مبینہ طور پر نشے میں دھت خانزا نامی خاتون نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ گالم گلوچ کی ،واقعہ کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون پولیس اہلکار کو سرعام تھپڑ ماررہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق خاتون نشے کی حالت میں تھی۔
خاتون کی طرف سے بدتمیزی اور تشدد کرنے کے باوجود کانسٹیبل نے صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا، سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی کینٹ سے وقوعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔عمرشیخ نے صبر وتحمل سے کام لینے پر اہلکاروں کو شاباش دی۔انہوں نے کہا پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود ہے، ایسا رویہ ہرگز برداشت نہیں۔کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔بعدازاںخانزا نامی خاتون کے خلاف پولیس اہلکار محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔