"مٹی کا تودہ گرنے سے 2 کان کن چل بسے"3زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز) بلوچستان کے علاقے ہرنائی کھوسٹ کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے حادثہ پیش آیا۔ واقعے میں 2کان کن جاں بحق جبکہ 3 کو زخمی حالت میں باہر نکال دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہرنائی کے علاقے کھوسٹ کوئلہ کان مائنز ایریا میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا جس کے باعث کان میں کام کرنے والے کان کن اندر پھنس گئے۔مقامی لوگوں اور کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ کان میں دم گھٹنے سے2 مزدوروں کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ تین کانکن مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں عادل شاہ، افخار احمد شامل ہیں جن کا تعلق کے پی کے علاقے شانگلہ سے ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سہولیات کی عدم فراہمی اور آگاہی نہ ہونے کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔