امریکن نائب صدر کی لائیو پروگرام میں کورونا ویکسینیشن،عوام کا اعتماد بڑھے گا

Dec 20, 2020 | 13:19:PM

Read more!

(24 نیوز) امریکی  نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کیرن پینس کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لائیو  ٹی وی پروگرام کے دوران لگایا گیا تاکہ عوام کا ویکسین پر اعتماد  بڑھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے نے  نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ  کیرن پینس کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ وائٹ ہاؤس کی عمارت میں لگایا گیا اور اسکو  پروگرام کو براہ راست ٹی وی دکھایا گیا۔ امریکی نائب صدر کو لائیو  پروگرام میں کورونا ویکسین لگانے کا مقصد عوام کو کورونا ویکسین کے محفوظ اور موثر ہونے کا اعتماد دینا ہے۔ انجیکشن لگنے کے بعد نائب صدر نے طبی عملے سے کہا کہ آپ نے بہت اچھا کام کیا،مجھے درد تک محسوس نہیں ہوا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو  میں نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ بہت خوش ہیں، محفوظ اور مؤثر ویکسین لینے پر وہ دونوں پُرجوش ہیں اور اب دوسری خوراک 21 دن بعد لیں گے۔

مزیدخبریں