اس بار  کراچی کا مئیر تحریک انصاف کا ہوگا، خرم شیر زمان

Dec 20, 2020 | 14:17:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ کے الزام لگانے والے کراچی کے حوالے سے گیلپ سروے کا مطالعہ کریں،  کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سناکر مخالفین کو کرارا جواب دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے رہنماخرم شیر زمان نے کہا ہے کہ  گیلپ سروے میں عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد تحریک انصاف کی مثبت پالیسیوں کا ثمر ہے،  رجیکٹڈ جماعتیں ذہن نشین کریں اس بار میئر تحریک انصاف کا ہوگا،  کراچی کی عوام سمجھتی ہے کہ شہر کے مسائل کا حل صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم کی ہدایت پر شہر بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں، تحریک انصاف نے شہر کراچی کو سب سے بڑا تحفہ امن امان کی صورت میں دیا ہے،  آج شہر میں بھتے اور پرچی سے بے خود ہوکر لوگ کاروبار کر رہے ہیں، 

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے ذریعے شہر کو مثالی ترقی دلوائیں گے،  صوبائی سطح پر سروے ہوا تو یہ بھی واضع ہوجائے گا کہ سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی،  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کراچی کو مثالی شہر بنائیں گے.

مزیدخبریں