رمضان شوگر مل سے کوئی تعلق نہیں،الزامات جھوٹے ہیں،شہبازشریف 

Dec 20, 2020 | 14:38:PM
رمضان شوگر مل سے کوئی تعلق نہیں،الزامات جھوٹے ہیں،شہبازشریف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایف آئی اےٹیم کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف سے25 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کی گئی۔محمد شہباز شریف نے تفتیش کے دوران خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے تحریری جواب میں کہا کہ تمام الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔ رمضان شوگر مل یا اس سے جُڑے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے شہباز شریف  نے مزید کہا  کہ وہ رمضان شوگر مل کے ڈائریکٹر رہے نہ ہی تنخواہ لی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا جواب میں کہنا ہے کہ ایف آئی اے الزامات نیب کیس کی کاپی ہیں۔واضح رہے کہ شہبازشریف، حمزہ اور سلیمان شہباز کےخلاف  اربوں روپے کے مبینہ کارپوریٹ فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔