پاکستان کو دوسرے ٹی 20میں بھی شکست،سیریز نیوزی لینڈ کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شاہین کیویز کے دیس میں اڑنا ہی بھول گئے،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔
نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پروفیسر محمد حفیظ کی 99 رنز کی دھواں دار اننگز رائیگاں گئی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 163 رنز بنائے،جس کے جواب میں کیویز نے 164 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔
NEW ZEALAND WIN THE SERIES
— Spark Sport (@sparknzsport) December 20, 2020
The BLACKCAPS have proven too good for Pakistan in the second T20 at Seddon Park, winning by 9 wickets on the back of a very good 2nd wicket partnership.
Catch the replay and highlights on demand #NZvPAK #InsideEdge ⭕️???? pic.twitter.com/SPDW77DwCp
نیوزی لیند کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے اننگز کا آغاز ہی جارحانہ انداز میں کیا۔
گپٹل 11 گیندوں پر 21 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند کا شکار بنےجس کے بعد کپتان کین ولیمسن نے ٹیم سیفرٹ کے ساتھ شاندار پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے مزید کسی نقصان کے بغیر پاکستان کو شکست دے دی۔ کپتان ولیمسن نے 57 اور سیفرٹ 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
Victory for New Zealand ????
— ICC (@ICC) December 20, 2020
An unbeaten 129-run stand between Tim Seifert and Kane Williamson helps them win the second T20I by 9️⃣ wickets.
They have an unassailable 2-0 lead in the #NZvPAK series!
Scorecard ???? https://t.co/zNO2cxvs94 pic.twitter.com/xY11HiWSmj
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔
قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر پہلے ٹی 20 میچ کی طرح پھر پرفارم نہ کرسکا۔ ٹم ساؤتھی نے دوسرے ہی اوور میں پہلے حیدر علی کو 8 اور پھر عبداللہ شفیق کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین کی راہ دکھائی۔محمد رضوان 20 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، پچھلے میچ میں ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے والے کپتان شاداب خان صرف 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔محمد حفیظ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوشدل شاہ کی ساتھ اچھی پارٹنر شپ قائم کی، اس دوران حفیظ نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی ۔
Survives a dropped catch and a close run-out, but gets there eventually ????
— ICC (@ICC) December 20, 2020
1️⃣4️⃣th T20I half-century for Mohammad Hafeez ????
Can he help Pakistan post a good total?#NZvPAK pic.twitter.com/2GZhipac2f
پروفیسر نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
Mohammad Hafeez slams the highest T20I score of his career — 9️⃣9️⃣* off 57 balls ????
— ICC (@ICC) December 20, 2020
???????? Pakistan finish on 163/6 ????
Can they defend the total to level the series? #NZvPAK pic.twitter.com/EGj67joagi
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آئش سوڈی اور جیمی نشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
???? A third wicket for Tim Southee!
— ICC (@ICC) December 20, 2020
Pakistan are 33/3 as Mohammad Rizwan nicks behind for 22 ????#NZvPAK ???? https://t.co/zNO2cxvs94 pic.twitter.com/drhsMOiUNz
واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔کیویز کو 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے.سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 معرکہ 22 دسمبر بروز منگل کو ہوگا۔