ملک خسارے میں ,وکٹوریہ کا نظام نہیں چل سکتا،اعظم سواتی

Dec 20, 2020 | 14:54:PM
 ملک خسارے میں ,وکٹوریہ کا نظام نہیں چل سکتا،اعظم سواتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ریلوے میں میرا سب سے بڑا افسر مزدور ہے۔ملک خسارے میں ہے وکٹوریہ کا نظام نہیں چل سکتا جس دن پی ٹی آئی نے سیاست کی اس دن ریلوے کا نظام ڈوب جائے گا۔ ہماری سیاست ہوگی نقصان کو منافع بخش بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی نے ریلوے ورکشاپ مغلپورہ کے دورہ کے  موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ریل مزدوروں کو پی ٹی آئی کے جھنڈے نہیں دوں گا۔ اگر مزدور کی زندگی افسر کی زندگی سے بہتر ہوگئی تو ہم قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں جس وزارت میں رہا ہوں میں نے وہاں ڈلیور کیا مجھے صرف ریل کو ڈائریکشن دینی ہےکام ٹیم نے کرنا ہے۔

اعظم سواتی کا مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے انڈر اللّٰہ نے میری حفاظت کی کسی کو پسند ہو نہ ہو ریلوے کی ترقی اولین ترجیح ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پنشن اس ملک کے لئے دیمک ہے انسانی سیفٹی میرے نزدیک سب سے اہم ہے۔اعظم سواتی نے سابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے متعلق کہا کہ شیخ رشید میرے لئے کافی اچھا کام کرکے گئے ہیں بنیادیں بن چکی ہیں عمارت کھڑی کرنا میرا کام ہے۔