نا اہل لوگوں کو ہمارے استعفوں پر یقین ہی نہیں،سعید غنی

Dec 20, 2020 | 15:23:PM
نا اہل لوگوں کو ہمارے استعفوں پر یقین ہی نہیں،سعید غنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ  کے وزیرتعلیم  سعید غنی نے کہا کہ نا اہل لوگوں کو ہمارے استعفوں پر یقین ہی نہیں ۔ ہمارے پارلیمنٹ تک پہنچنے سے پہلے نا اہل ،کرپٹ وزیر اعظم کا استعفیٰ آ جائے گا۔ وفاقی حکومت غلط فیصلے کرتی  اورمافیاز کو سپورٹ کرتی ہے ۔ آج بھی پورے ملک میں گیس کا بحران ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا کہ نااہل ترین حکومت کا کارنامہ ہے کہ ہر بار ایف بی آر اپنے ٹارگٹ سے مسلسل نیچے آ رہا ہے،اپنا ٹارگٹ کبھی پورا نہیں کیا۔وفاقی حکومت اپنی ناکام ترین اور نااہل ترین حکومت ہے۔ وفاقی حکومت ہمارے اور آپ کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال چکی  ہے۔ 140 ارب روپے کا ڈاکہ ایل این جی کے ذریعہ ڈالا گیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے،گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ کھانے پینے سے محروم ہیں۔ وفاقی حکومت چور اور ڈاکو چلا رہے ہیں، وزیراعظم صاحب کمیشن بناتے ہیں نوٹس لیتے ہیں تو قیمتیں اور بڑھ جاتی ہیں۔ آج بھی انڈا ،دال ،سبزی ہر چیز کی قیمت آسمان پر جا رہی ہے ،یہ اتنے نااہل ہیں جس کو ٹھیک کرنے کو کہتے ہیں وہ برباد ہوجاتی ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں، سٹیل ملز سے لوگ نکال دئیے  گئے،پی ٹی وی اور ریڈیو سے لوگ نکال دئیے۔ اللہ کے واسطے جان چھوڑو ملک کی۔ دعا ہے اللہ کوووڈ 19 سے جان چھڑوائے اور کوواد 18 سے بھی جان چھڑائے۔