کورونا کی وجہ سے اس سال حج مزیدمہنگا ہوگا،وزیر مذہبی امور

Dec 20, 2020 | 17:35:PM
کورونا کی وجہ سے اس سال حج مزیدمہنگا ہوگا،وزیر مذہبی امور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر مذہبی امورپیرنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اس سال حج مزیدمہنگا ہوگا،مولانا جن جماعتوں کولیڈکررہے ہیں وہ ان کے شایان شان نہیں،ہمارابس چلے تودسمبرمیں ہی سینیٹ کے الیکشن کرا دیں۔ 
حاجی کیمپ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ سینٹ میں اکثریت حاصل کرنے کےلئے جلدی الیکشن کرنا چاہتے ہیں ،آج مہنگائی گزشتہ ادوار میں ہونے والی لوٹ مار کی وجہ سے ہے، اپوزیشن اسلام آباد میں دھرنا نہیں دے سکے،کرائے کے لوگ سردی کی راتوں میں اسلام آباد میں نہیں رکیں گے ،دھرنوں کاتجربہ صرف عمران خان کوہے،یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔