بھارت فالس فلیگ آپریشن کی غلطی نا کرے ، منہ توڑجواب دیں گے ،وزیراعظم عمران خان

Dec 20, 2020 | 18:37:PM

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کیخلاف فالس فلیگ آپریشن کی غلطی کی تو منہ توڑجواب دیں گے ۔وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری متنبہ کردیا۔ 
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ یواین مبصرمشن کی گاڑی پرفائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت نے اقوام متحدہ کے نشان اورجھنڈے کے باوجود دانستہ فائرنگ کی جو قابل مذمت ہے۔پاکستان اس غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف کوئی نا کو ئی حرکت کر سکتا ہے۔بھارت میں اسوقت کورونا ،کساد بازاری اور کسانوں کے مسائل ہیں،

مزیدخبریں