(24 نیوز)اسلام آباد پی آئی اے ملازمین ہو جائیں ہوشیار، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ایئر لائن کی تنظیم نو کا پلان ترتیب دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تنظیم نوپلان میں فی طیارہ ملازمین کی تعداد 500 سے گھٹا کر 250 کی جائے گی موجودہ صورتحال میں پی آئی اے کے 29 طیاروں کے فضائی بیڑے میں 14500ملازمین ہیومن ریسورس کا ماہانہ 2ارب6 کروڑ سالانہ 24ارب8کروڑ اخراجات ایئر لائن برداشت کر رہی ہے 29 طیاروں کے فلیٹ میں ملازمین کی تعداد 14500 ہے جسے کم کیا جائے گا ۔
نئے ری اسٹریکچنگ پلان میں 3500 ملازمین کو ماہ دسمبر 2020 میں رضا کارانہ ریٹائرمنٹ سکیم سے فارغ کیا جائے گا۔ جبری ریٹائرمنٹ سکیم میں کارکردگی محکمانہ قوائد کی خلاف ورزی اور انکوائری میں ملوث ملازمین کی برخاستگی ماہ جنوری 2021 میں مکمل کی جائے گی محکمانہ تحقیقات قانونی معاملات میں ملوث اور نیب میں مطلوب و ملوث ملازمین کا فیصلہ ترجیہی بنیادوں پر کیا جائے گا۔
نان کور شعبہ جات کو مارچ 2021 میں الگ کیا جائے گا رضا کارانہ ریٹائرمنٹ سکیم میں ملازمین کو بھاری مالی فائدہ ہو گا جبری ریٹائرمنٹ والے ملازمین کو رضاکارانہ اسکیم کے پیکج سے مستفید نہیں ہو سکیں گے جبری ریٹائر ہونے والے ملازمین کی ادائیگی کا پیکج مختلف ہو گا تیسرے مرحلے میں فلائٹ کچن،ٹیکنیکل گراﺅنڈ سروسز (ٹی جی ایس) انجینئرنگ بیس مینٹینس جبری ریٹائرمنٹ کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ معاہدہ کے تحت کام کیا جائے گا۔
پرسیشن انجینئرنگ کو پاکستان ایئر فورس کے حوالے کرنے کے بعد وہاں کے ملازمین پی آئی اے کا حصہ نہیں رہیں گے پلان پی آئی اے کی کوریئر سروسز اسپیڈیکس کو نومبر 2020 میں پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے پی آئی اے کا شعبہ لیگل زیر سماعت کیسز نیب ایف آئی اے کی انکوائریوز میں ملوث ملازمین کے کیسوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے پلان کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ پلان کے مطابق جنوری 2021 میں تمام کمرشل،ہیومن ریسورس،لیگل اور انڈسٹریل ریلیشن سمیت فلائٹ سروسز کے شعبہ جات کراچی سےاسلام آباد منتقل کئے جائیں گے۔
فروری 2021 کے آخر تک فلائٹ آپریشن شیڈولنگ اور میڈیکل،کارپوریٹ ڈویلپمنٹ ،ورکس اور سپلائی چین منیجمنٹ کو بھی اسلام آباد منتقل کیا جائے گا نئے کارپوریٹ ری اسٹکچرنگ پلان میں مارچ 2021تک کراچی ہیڈ آفس کے انٹرنل آڈٹ،کارپوریٹ سیکریٹریٹ، شعبہ فنانس کو اسلام آباد منتقل کیا جائے گا جون 2021 میں پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کو مکمل طور پر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔