اب بلین ٹری سونامی شہد تیار ہوگا،منصوبہ تیار

Dec 20, 2020 | 20:16:PM

(24 نیوز) پاکستان میں اب بلین ٹری سونامی شہد تیار ہوگا،ملک کے 10 لاکھ ہیکٹر جنگلات میں 7 اقسام کے شہد کی پیدوار ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت ملک بھر میں 12 سو میٹرک بلین ٹری سونامی شہد کے نام سے برانڈ ایکسپورٹ کرسکیں گے۔پاکستان میں بیری ،کیکر ،پھلائی ،رشین اوکیو،اور روبینیہ شہد کی پیداوار ہوگی پاکستان سالانہ 45 ارب روپے مالیت کا شہد مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کرسکے گا ۔
بلین ٹری منصوبے کے تحت 70 ہزار سے 80 ہزار لوگ روزگار حاصل کریں گے نیشنل بینک 9 ارب روپے کی رقم قرض کے لئے مختص کرے گا۔ شہد کی پیداوار کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت سود سے پاک قرض ملے گا۔
 وزیراعظم عمران خان کل بلین ٹری سونامی شہد منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔ ملک امین اسلم بریفنگ دیں گے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی، اورسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مشترکہ منصوبہ ہوگا ۔نیشنل بینک شہریوں کو قرض کی فراہمی اور نیوٹیک تربیت فراہم کریں گے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملک بھر میں شہد کی لیبارٹریز قائم کرے گی۔

مزیدخبریں