بی بی سی سے کی گئی اپنی بات پر قائم ہوں،شبلی فراز 

Dec 20, 2020 | 20:28:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے کہاہے کہ بی بی سی سے کی گئی اپنی بات پر قائم ہوں۔
 وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا اپنے ٹوئٹ میں کہناہے کہ پاکستان میں میڈیا آزاداورفعال ہے، اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی چینل یااخبار کو کبھی پریس ایڈوائس جاری نہیں کی گئی،نہ ہی کسی قسم کا دباو¿ڈالا گیا،شبلی فراز نے کہاکہ خود پر تنقید مثبت انداز میں لیتاہوں۔

مزیدخبریں