پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کیخلاف مہم ، مزید91 اڈے سیل

Dec 20, 2020 | 20:29:PM
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کیخلاف مہم ، مزید91 اڈے سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے صوبہ بھر کے 19 شہروں میں 726 مراکز پر چھاپے ، عطائیوں کی دوڑیں۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن 233اتائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل یابند کر دیئے گئے ہیں۔ 330علاجگاہوں کی نگرانی جاری رکھی جائیگی۔راولپنڈی اور جہلم میں 130چھاپے مارکر20کاروبار، رحیم یارخان میں 69چھاپے اور 12 دکانیں،وہاڑی اور بہاولپورمیں 92چھاپے اور چھ اڈے سیل کئے جبکہ فیصل آباد اور لودھراںمیں 7،شیخوپورہ اور نارووال میں بھی 6اڈے بھی سیل کئے۔
 ترجمان کے مطابق لاہور اور ملتان60عطائیوں کے اڈوں پر چھاپے مارکر انکی چھ دکانیں بند کی گئی ہیں۔ لاہور میں اعجاز کلینک،افضل ڈینٹل کئیر سنٹر،اسحاق ڈینٹل کلینک،شہزاد کلینک اور سردار پنسار سٹور کو سیل کر دیا گیا۔ کمیشن نے اب تک29ہزارسے زائدعطائیوںکے کاروبار سربمہر کئے ہیں۔