(24 نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان کے سعودی عرب،ترکی سمیت تمام اسلامی ملکوں سے اچھے تعلقات ہیں، پورایقین ہے یواے ای بھارت کے کہنے پرکبھی پاکستان سے تعلقات نہیں بگاڑےگا،یو اے ای سے ہمارے تعلقات اچھے تھے،ہیں اوررہیں گے۔
شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ دورہ یواے ای پہلے سے طے تھا،یو اے ای سے تعلقات میں تبدیلی دکھائی نہیں دی،اپنانقطہ نظرپیش کرنے اوران کی طرف سے ہچکچاہٹ دکھائی نہیں دی، دورے میں افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پربات ہوئی،ہم نے دنیاپرواضح کردیاہے کہ ہم بھارتی حماقت سے بے خبرنہیں،وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت کے یواے ای سے تعلقات ہیں، لیکن ہمارے تعلقات اپنے نوعیت کے ہیں، مشترکہ اعلامیے میں یو اے ای کے وزیرخارجہ نے ہمارے موقف کی تائید کی ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ویزاسے متعلق پاکستانیوں کی تشویش پریواے ای میں بات ہوئی،ہمیں بتایاگیاویزا معاملہ عارضی بنیادپر ہے، کوروناکی وبا سے دنیابھرمیں مشکلات ہیں،ہم نے فیصلہ کیاکہ ویزوں کامعاملہ مل کر طے کرناہے،ان کاکہناتھا کہ سعودی عرب سے 2ارب ڈالروقتی طورپرلئے گئے تھے ،تیل کی قیمتیں گرنے سے سعودی بجٹ پردباو¿آیاہے، ہمیں سعودی عرب کی ضروریات کوسمجھناچاہئے۔
یواے ای بھارت کے کہنے پرکبھی پاکستان سے تعلقات نہیں بگاڑےگا،شاہ محمودقریشی
Dec 20, 2020 | 20:52:PM