ڈھائی سالہ بچی کے قتل کا معاملہ الجھ گیا

Dec 20, 2020 | 20:58:PM
ڈھائی سالہ بچی کے قتل کا معاملہ الجھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شاہدرہ کی ڈھائی سالہ کاظمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرکے برکت ٹاون نہر میں پھینک دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ پولیس کی نالائقی کے خلاف شہریوں کا بچی کی لاش تھانہ شاہددہ ٹاون باہر رکھ کر احتجاج۔ جی ٹی روڈ پر مشتعل افراد نے لاھور سے گوجرانوالہ آنے جانے والی ٹریفک ٹائر جلا کر بلاک کر دی۔متاثرین کاوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ڈی ایس پی شاہدرہ کو معطل کرنے اور کاظمہ کے ملزمان گرفتار کرنیکا مطالبہ۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔جی ٹی روڈ کھولنے کے لئے پولیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے 3 روز کا وقت مانگ لیا۔ مظاہرین نے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا۔ اس موقع پر مقتولہ کاظمہ کے چچا کا کہنا تھا کہ اگر پولیس نے 3 روز میں ملزم گرفتار نہ کئے تو ایوان وزیر اعلیٰ کا گھیرائو کریں گے۔