خواتین زیادہ سے زیادہ بنک اکائونٹ کھولیں ،گورنر اسٹیٹ بینک 

Dec 20, 2020 | 21:30:PM

(24 نیوز)پاکستان کے مالی نظام میں خواتین کا حصہ بہت کم ہے۔ سو خواتین میں سے صرف 18 خواتین کے پاس بینک اکاونٹ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ انسانی ترقی اور معاشی ترقی میں خواتین کا برابر کا حصہ رکھتی ہیں۔ اس قوم کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا کہ جب تک کسی قوم کی خواتین شانہ بہ شانہ اپنے مرد کے ساتھ نہیں کھڑی ہوتیں تو وہ قوم عزمت کی بلندی تک نہیں پہنچ سکتیں ۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس صورتحال کو مد نظر رکھ کر مرکزی بینک نے پلان بنایا ہے۔بینکس کے ساتھ مل ہر ایسا نظام لایا جائے جس سے خواتین کے بینک اکاونٹس کھل سکیں ۔اگر خواتین کو قرضے  چاہئیں تو آسانی سے مل سکیں  ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ خواتین مالی نظام کا فعال حصہ بننے سے معاشی ترقی بھی بھرپور انداز میں بڑھے گی ۔ اسٹیٹ بینک کے اس پلان کو لانچ کرنے کے لئے ایک نیشنل ڈائیلاگ شروع کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ کو شروع کرنے کے لئے عالمی ویمن لیڈز کو دعوت دی ہے جو اس میں شرکت کریں ۔ 

مزیدخبریں