ایوب میڈیکل کمپلیکس میں وینٹی لیٹرز خراب ہونے پرمریضہ دم توڑ گئی

Dec 20, 2020 | 21:34:PM

(24 نیوز)ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وارڈ میں وینٹی لیٹرز خراب ہونے سے ایک مریضہ دم توڑ گئی جبکہ 3 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کوروناوارڈکے چاروینٹی لیٹرزکام کرنا چھوڑگئے جس سے وینٹی لیٹرزپرموجودمریضوں کی حالت بگڑگئی، وینٹی لیٹر خراب ہونے پر ایک مریضہ دم توڑ گئی جبکہ 3 مریضوںکی حالت تشویشناک ہے۔ وارڈمیں سات وینٹی لیٹرزموجود ہیں جن میں سے چارخراب ہوگئے۔ڈی ایم ایس شیرایوب کا کہنا ہے کہ چار وینٹی لیٹرزخراب ہونے کی بات پرائیویٹ ڈاکٹر نے کی،ہمارے ڈاکٹر کے مطابق وینٹی لیٹرٹھیک ہیں،ہم ابھی تصدیق نہیں کرسکتے،واقعہ کی انکوائری کرائیں گے۔لواحقین کاکہنا ہے کہ ایبٹ آباد ہسپتال میں مریضہ کی موت غفلت سے ہوئی،پرائیویٹ ڈاکٹر بلوایا جس نے وینٹی لیٹر خراب ہونے کا بتایا۔

مزیدخبریں