کورونا کا خطرہ، یورپی ممالک کا برطانیہ کیلئے سفری پابندیوں کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کورونا وائرس کی نئی قسم آنے کے بعد یورپی ممالک نے برطانیہ کیلئے سفری پابندیوں کااعلان کردیا،بیلجیم اور ہالینڈ کے بعد اٹلی،آسٹریااورجرمنی نے بھی برطانیہ کیلئے فضائی سفرپرپابندیاں لگا دیں،چیک ری پبلک نے برطانیہ سے آنےوالوں پرقرنطینہ کی انتہائی سخت پابندیوں کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے بعد سخت لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے جس پر آسٹریا اور جرمنی نے اپنے شہریوں کو کورونا وائرس کی نئی قسم سے بچانے کیلئے برطانیہ کیساتھ فضائی پر پابندی عائد کردی۔
آسٹریا آنے والے مسافروں کےلئے قرنطینہ لازمی قراردیدیا،وزارت صحت کاکہنا ہے کہ آسٹریاآنے والوں کو 10دن قرنطینہ میں لازمی رہنا ہوگا،آسٹریا میں قرنطینہ میں مفت ٹیسٹ کیاجائےگا ۔