(24 نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں 9افراد جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کابل کے علاقے پی ڈی 5 میں ہونے والے دھماکے میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک کے قافلے کو نشانہ بنایاگیا۔
دھماکے کے بعد تین گاڑیوں میں آگ لگ گئی، بم دھماکے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جن میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان محمد وردک بھی شامل ہیں۔تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔