(24 نیوز)محبت کی شادی کرنے والے پریمی اب کسی بھی اضلاع میں اپنا 164کا بیان قلمبند کراسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ایک فیصلے میں مجسٹریٹوں کو حکم دیا ہے کہ اگر کوئی بھی لڑکا یا لڑکی کسی بھی اضلاع کا ہو وہ اپنا 164 کا بیان دینا چاہیے تو وہاں کا مجسٹریٹ ان کو انکار نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کے پی کے بلدیاتی انتخابات۔۔ ٹانک سے جی یو آئی کا امیدوار آگے
لاہور ہائی کورٹ ملتان بینج کا فیصلہ ضلع کچہری میں پیش کر دیا گیا جس پر مجسٹریٹ نے دو پریموں کا 164 کا بیان قلمبند کرلیا۔
پریمی جوڑے کے گھر سے بھاگنے پر لڑکی کا والداغوا کا پرچہ کرادیتا تھا اس پر لڑکی لڑکے کے حق میں 164کا بیان دیتی ہے کہ اس کو لڑکے نے اغوا نہیں کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری
وسیم ایڈووکیٹ اور عذرا نورین ایڈووکیٹ کے مطابق پہلے کوئی پریمی دوسرے اضلاع سے آ کر بیان کرانا چاہتے تھے تو مجسٹریٹ ان کو اپنے علاقے کےمجسٹریٹ کے پاس بھجوا دیتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
اب جو بھی لڑکا یا لڑکی بیان دینا چاہیے وہ کسی بھی اضلاع میں ہوگا مجسٹریٹ اس کا بیان لینے کا پابند ہو گا اسے ان کے اضلاع میں نہیں بھجواے گا۔