(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامند ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی سیٹ خطرے میں پڑ گئی
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بور ڈنے اپنے ٹویٹر کے آفیشل اکاونٹ پرنیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا اعلان کیا ۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان دورے کو حتمی شکل دی گئی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دو مراحل میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔کیویز کرکٹ ٹیم پہلا دورہ دسمبر ۔ جنوری میں کرے گی ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کیساتھ دو ٹیسٹ میچ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرادورہ نیوزی لینڈ ٹیم کا اپریل 2023 میں ہوگا جس میں پانچ ایک روزہ میچ اور پانچ کی ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔
واضح رہےکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کچھ عرصہ قبل پاکستان کے دورے پر آئی سکیورٹی کا بہانہ کرکے ٹور ادھورا چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی کھلاڑی سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا بے صبری سے انتظار