روپیہ تگڑا۔۔انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

Dec 20, 2021 | 11:37:AM

(24 نیوز)ڈالر کی قیمت 14 پیسے کمی کے بعد ڈالر  178.04 سے کم ہوکر 177.90 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 181.50 روپےسےکم ہوکر 180 روپےکا ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسےسستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 181.50 روپےسےکم ہوکر 180 روپےکا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 178.04 سے کم ہوکر 177.90 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپےسستا ہوکر 199.50 روپےکا ہوگیا کراچی:برطانوی پاونڈ 2 روپےسستاہوکر 235.50 روپےکا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 2 روپےسستاہوکر 235.50 روپےکا ہوگیا،امارتی درہم 1.10 روپےسستا ہوکر 49.40 روپےکا اورسعودی ریال 45پیسےسستا ہوکر 47.40 روپےکا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن کا حیران کن زرلٹ۔۔ حکومت کو بڑا جھٹکا

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنی قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے، ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کہنا ہے کہ نئےاقدامات سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے امکانات ہیں، ایک وقت میں 10 ہزار ڈالرز سے زائد کی ٹرانزیکشن پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،  ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن نے نئی ترامیم کو خوش آئند قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:محبت کی شادی کرنے والوں کیلئے بڑا فیصلہ ۔۔

مزیدخبریں