(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق حسینہ عالم اوربالی وڈ میگا سٹار ایشوریا رائے بچن کوبیرون ملک دولت چھپانے کی تحقیقات کے سلسلے میں بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھارت کی میگا اسٹار ایشوریا رائے بچن کوپوچھ گچھ کے لئے طلب کرلیا۔ ایشوریا رائےبچن پر بیرون ملک دولت چھپانے کا الزام ہے۔
میگا سٹار کا نام پاناما پیپرز میں آف شورکمپنیاں رکھنے والوں کی فہرست میں شامل تھا۔ایشوریا رائے بچن کو آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دہلی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محبت کی شادی کرنے والوں کیلئے بڑا فیصلہ ۔۔
ایشوریا رائے کو 9نومبر2021کوبھی سمن جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں 15 روز کے اندرجواب دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اداکارہ نےجواب جمع کرانے کے لئے 2 بارمہلت مانگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن کا حیران کن زرلٹ۔۔ حکومت کو بڑا جھٹکا
واضح رہے کہ پاناما پیپرز میں ایشوریا رائے بچن کے ساتھ ان کے سسرامیتابھ بچن،اجے دیوگن اوردیگربالی وڈ اداکاروں کا نام بھی سامنے آیا تھا۔