ثانیہ مرزا کے نام پر فراڈ ۔۔۔ٹینس سٹار نے خبردار کردیا

Dec 20, 2021 | 12:47:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرے نام سے کچھ لوگ لوگوں کو فون اور میسج کررہے ہیں ان جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔نیوزی لینڈ پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامند
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی نوٹ شیئر کیا ہے۔انہوں نے انسٹا نوٹ میں لکھا کہ کوئی شخص ان کے نام سے لوگوں کو کالز اور میسیجز کررہا ہے۔ برائے کرم! محتاط رہیں اور اسے اس کی کالز اور میسیجز کا جواب نہ دیں، کیونکہ وہ ثانیہ مرزا کا نمبر نہیں ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’ برائے مہربانی، اس نمبر کو بلاک کردیں‘۔
یہ بھی پڑھیں:ایشز سیریز ۔۔۔ڈیوڈ وارنر نے ننھے مداح کی خواہش پوری کردی

مزیدخبریں