زیادتی کا الزام ۔۔۔چینی ٹینس سٹار نے یوٹرن لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چینی ٹینس سٹار پینگ شوائی نے جنسی زیادتی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری پوسٹ کی غلط تفہیم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کے نام پر فراڈ ۔۔۔ٹینس سٹار نے خبردار کردیا
اپنے ایک ویڈیو بیان میں چینی ٹینس سٹار نے کہا کہ سب سے پہلے مجھے ایک نکتے پر زور دینے کی ضرورت ہے جو انتہائی اہم ہے کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا یا لکھا کہ کسی نے مجھ پر جنسی حملہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک نجی معاملہ تھااس حوالے سے لوگوں کو بہت سی غلط فہمیاں ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے الزام لگایا تھا کہ چین کے نائب وزیراعظم نے ان سے زیادتی کی تھی جس کے بعد ٹینس سٹار کچھ عرصے کیلئے غائب ہوگئیں تھیں ۔ عالمی اداروں نے ان کے غائب ہونے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے متعلق تشویشناک خبر آگئی