پیر صاحب کے کہنے پر دادا کی صحت یابی کیلئے 6 ماہ کی پوتی کے ساتھ لرزہ خیز اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دادا کی صحت یابی کیلئے 6 ماہ کی بچی کو پانی میں ڈبو کر مار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس دل دہلا دینے والے واقعے کا پو لیس کو اس وقت پتا چلا جب مقامی تحصیلدار نے اس کی اطلاع دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ نصیرالدین کی شادی شالہا سے ہوئی تھی جن سے ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ نصیر الدین کے چچا عصرالدین حال ہی میں بیرون ملک سے آئے تھے۔
عصرالدین کی طبیعت خراب رہنے لگی ۔ اہلیہ شرمیلا بیگم نے ایک پیر سے رابطہ کیا۔پیر محمد سلیم نے انہیں اس کا علاج یہ بتایا کہ کسی بچے کو ایسے قتل کیا جائے کہ اس کا خون زمین پر نہ گریں تو عصر الدین صحتیاب ہو نگے۔
یہ بھی پڑھیں: 2سروالی بچی کی پیدائش ۔۔ڈاکٹروں کے ہوش گم، دیکھنے والوں کا رش
رپورٹس کے مطابق آدھی رات کو شرمیلا شالہا کے گھر میں داخل ہوئیں اور ماں کے پہلو میں سورہی 6 ماہ کی بچی کو اغوا کرلیا۔ شالہا کی جب آنکھ کھُلی تو بیٹی کو نہ پاکر خوفزدہ ہوگئیں۔ تلاش کرتے کرتے جب وہ باہر آئیں تو شرمیلا ملیں۔ شرمیلا انہیں لیکر گھر کے عقبی حصے میں آئیں جہاں انہوں نے بچی کو پانی کی ٹنکی میں پہلے ہی ڈبو کر مار دیا تھا۔شالہا کے بیان کے مطابق بیٹی کو مارنے کے بعد شرمیلا اسے دفن کرنے کیلئے ان پر دباؤ ڈالتی رہی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے بچی کی لاش کو برآمد کرلیا ہے۔اور واقعہ کی مزید تفتیش جا ری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہیرے جواہرات سے مزین مس یونیورس کے تاج کی مالیت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے