(24نیوز)لوئر مہمند میں بلدیاتی انتخابات میں ساس اور بہو کے انتخابی دنگل کی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں بہو کو شکست ہوگئی، ساس کی جیت کا فیصلہ ٹاس سے ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق دو الگ الگ ویلج کونسلز سے خواتین کی نشستوں پر ساس اور بہو نے الیکشن لڑا، بہو رابعہ بی بی اپنی مخالف جماعت اسلامی کی امیدوار سے ہار گئیں ۔ 65 سالہ ساس دنیا بی بی اور ان کے مخالف کے ووٹ برابر نکل آئے۔دنیا بی بی کی ہار یا جیت کا فیصلہ اب ٹاس سے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کے پی کے الیکشن میں سنسنی خیز رزلٹ۔۔تحریک انصاف بہت پیچھے
واضح رہے کہ لوئر مہمند کی ساس بہو نے بلدیاتی الیکشن میں جیت کیلئے گھر گھر جا کر بھر پور انتخابی مہم چلائی تھی، ساس ترکزئی 3 سے اے این پی کی جبکہ بہو ترکزئی 2 سے آزاد امیدوار تھیں۔فاٹا کے انضمام کے بعد ضلع مہمند میں پہلی بار ہوئے بلدیاتی انتخابات میں مرد امیدواروں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:کے پی کے الیکشن ۔۔انتخابی نشانات کے طور پر اصلی موٹرسائیکل اور ٹرالی ۔ویڈیو شیئر