بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ۔۔۔مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی ،جے یو آئی پہلے بھی خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی سیاسی قوت تھی اب بھی ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ نواب اسلم رئیسانی نے پارلیمانی معاملات میں ہمیشہ جمعیت کو سپورٹ کیا،ملک بھر میں کارکنوں کی سطح پر تیاریاں شروع ہیں،ہمارے صوبے میں بلدیاتی انتخابات آگئے باقی پارٹیاں بھی کچھ مصروف تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی چھٹیوں کااعلان
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں شہبازشریف 23 مارچ کے پلان پر مشاورت مکمل کریں گے،ہمارے پاس ابھی 2 ماہ ہیں ،جے یو آئی (ف)کے سربراہ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی ،جے یو آئی پہلے بھی خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی سیاسی قوت تھی اب بھی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہ امریکا نے طالبان کے ساتھ بھی صلح کر لی،پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں،جمعیت علمائے اسلام کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،کرپشن کی صرف باتیں کی گئیں،خیبرپختونخوا کی عوام نے پیغام دیا یہ جعلی حکومت تھی اور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا متاثرہ شخص قرنطینہ سے فرار۔۔۔انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں