(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی امریکا کے ملک چلی میں سابق طالب علم رہنما گیبریل بورِچ کو 35 برس کی عمر میں صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
العریبہ چینل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں گیبریل بورِچ نے ڈالے گئے کُل ووٹوں میں سے قریب 56 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ وہ بائیں بازو کے انتخابی اتحاد کی جانب سے امیدوار تھے۔ انکے حریف اور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے خوسے انتونیو کاست نے کاسٹ کئے گئےووٹوں میں سے قریبا 44 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ماہرین نتائج کے سبب ان انتخابات کو چلی کے 1990ء میں جمہوریت کی طرف لوٹنے کے بعد سے اب تک کے اہم ترین انتخابات قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمت میں اچانک کتنی کمی