تجربات نے بیڑا غرق کر دیا ۔۔جب بھی کوئی مصیبت آئی پیپلزپارٹی نے ہی ملک سنبھالا ۔۔ہم اب بھی تیار ہیں ۔۔ زر داری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ تجربات کرکر کے ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، ہماری جماعت ہی ہے جو ملک کو چلا اور سنبھال سکتی ہے،ملک پر جب بھی کوئی مصیبت آئی پیپلزپارٹی نے ہی اس کو سنبھالا ہے،لیکن بات سیدھی ہے کہ پہلے ان حکمرانوں کی چھٹی کرو، پھر ہم سے بات کرو تو پھر ہم ملک سنبھالیں گے۔، ہم اب بھی تیار ہیں ۔
نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صد رنے کہا کہ پرویز مشرف حکومت میں چینی اورآٹے کا بحران پیدا ہوا اور چینی و آٹا امپورٹ کیا جانے لگا تھا تو ہم نے اقتدار میں آکر ایک سال میں بحران ختم کیا اوران اشیا کو ایکسپورٹ کرنا شروع کیا، عوامی طاقت کے خلاف جو بھی آئے گا چاہے وہ سردار ہو میر ہو یا پیر، سب یاد رکھیں کہ ووٹ عوامی ووٹ ہمارا اور آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے۔آصف علی زرداری نے کہاہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے ہر چیز مہنگی کی جارہی ہے،پی ٹی آئی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام پر ظلم کیا جارہا ہے،پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے،ان کا کہناتھا کہ گردشی قرضے اس قدر بڑھ چکے ہیں جو کبھی تاریخ میں نہیں بڑھے۔آصف علی زرداری نے کہاکہ پٹرول147 اورڈالر180روپے پر پہنچ گیا ہے،ان کاکہناتھا کہ سیاسی بنیادوں پر نیب کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی چھٹیوں کااعلان