ابھی تو رزلٹ آرہے ہیں،جب تمام نتائج آجائیں گے تو۔۔۔ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا الیکشن نتائج پر حیران کن بیان

Dec 20, 2021 | 19:43:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوابیرسٹر سیف نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کہاہے کہ تحریک انصاف نے موجودہ انتخابات میں بہت زیادہ براپرفارم نہیں کیا،ابھی تو رزلٹ آرہے ہیں،جب تمام رزلٹ آجائیں گے تو پتہ چلے گا پی ٹی آئی نے کافی حد تک کامیابی حاصل کی ،تحریک انصاف کے امیدوار بہت کم ووٹوں سے ہارے ۔
بیرسٹر سیف کاکہناتھاکہ پارٹی کے اندرونی اختلافات اور ٹکٹوں کی نامناسب تقسیم کے باعث ہارے،کئی امیدواروں نے اپنی ہی پارٹی کے امیدواروں کے خلاف الیکشن لڑا،کئی ارکان آزادحیثیت میں الیکشن لڑے اور جیت گئے ، اس کا ادراک اعلیٰ قیادت کو بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی چھٹیوں کااعلان
ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس سے متعلق مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں علاقائی امور، خاندانی رقابتیں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے احکامات کی وجہ سے جلد بازی میں کرائے گئے ،جلد بازی میں ٹکٹ دیئے گئے اور تیاری بھی نہیں کی جا سکی ۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹریاسر شاہ پرلڑکی سے زیادتی میں معاونت ،ہراساں کرنے کا الزام ،مقدمہ درج،سنگین انکشافات

مزیدخبریں