افغانستان پر پروپیگنڈا نہ کریں۔۔اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔۔مولوی امیر خان متقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افغانستان کے وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان پر پروپیگنڈے کرنے کے بجائے اپنی آنکھوں سےدیکھیں۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ خبر کے مطابق افغان وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب افغانستان میں امن ہے، حکومت مضبوط ہے، پوری دنیا سے لوگ آ سکتے ہیں اور سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کانفرنس کا یہ فائدہ ہوا ہے کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سےبراہ راست رابطہ ہوا ہے۔
افغانستان کو پروپیگنڈے کے بجائے اپنی آنکھوں سےدیکھیں۔ اب وہاں امن ہے، حکومت مضبوط ہے، پوری دنیا سے لوگ آ سکتے ہیں، سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ او آئی سی کانفرنس کا یہ فائدہ ہوا ہے کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سےبراہ راست رابطہ ہوا ہے۔ افغان وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی کی گفتگو pic.twitter.com/Ltc6fe6nPy
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) December 20, 2021
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے12جان لیوا وائرس کہاں پیدا ہوئے۔۔ویکیسن تیار ہوئی یا نہیں۔۔معلوماتی رپورٹ